موچی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کفش دوز، جوتے کی سلائی کا کام کرنے والا۔ "قریب بیٹھے موچی کو آواز دی کہ سامان پر نظر رکھے۔"      ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٩٢ ) ٢ - پوستین دوز، زین ساز، گھوڑے کا سامان بنانے والا، چمڑے کا کام کرنے والا (فرہنگ آصفیہ)

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور بدلی ہوئی ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "چاندنی بیگم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - کفش دوز، جوتے کی سلائی کا کام کرنے والا۔ "قریب بیٹھے موچی کو آواز دی کہ سامان پر نظر رکھے۔"      ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٩٢ )

جنس: مذکر