میں
معنی
١ - (حکایت الصوت) بکری بولنے کی آواز۔ (نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ) ١ - وہ کلمہ جس سے اپنی ذات پر اطلاق کیا جاتا ہے، خود، من، آپ۔ "وہی ایک فالتو کمرہ جس میں میں مقیم تھا۔" ( ١٩٨٩ء، سیاہ آنکھ میں تصویر، ١٢ ) ١ - ہماہمی، انا، غرور کے لیے مستعمل۔ "ہر ایک کی گود اسے یوں گود میں لے بیٹھی تھی جیسے Foetus کو بچہ دانی گود میں لیے رہتی ہے۔" ( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٩٢ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور متداول ساخت کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور ضمیر واحد متکلم نیز بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - وہ کلمہ جس سے اپنی ذات پر اطلاق کیا جاتا ہے، خود، من، آپ۔ "وہی ایک فالتو کمرہ جس میں میں مقیم تھا۔" ( ١٩٨٩ء، سیاہ آنکھ میں تصویر، ١٢ ) ١ - ہماہمی، انا، غرور کے لیے مستعمل۔ "ہر ایک کی گود اسے یوں گود میں لے بیٹھی تھی جیسے Foetus کو بچہ دانی گود میں لیے رہتی ہے۔" ( ١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٩٢ )