مے

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - انگور (یا کسی اور شے) سے تیار کردہ نشہ آور مشروب، شراب،دارو، خمر، دخت رز، صہبا، نت الغیب، نشہ آور رقیق شے۔  زخم انگیز ہے خراشِ امید مئے دیدارِ گل رخاں خوں ہے      ( ١٩٩٠ء، شائد، ١٢٤ ) ٢ - عرقِ گلاب نیز ساغر، جام، قدح (اسٹین گاس)

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور متد اول ساخت و تلفظ کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مؤنث