نالاں

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - روتا ہوا، نالہ کرتا ہوا۔  معصوم مسکراہٹ غنچوں کے لب پر آئی اے عندلیبِ نالاں! امیدِ دل بر آئی      ( ١٩٢٦ء، مطلع انوار، ٧٧ ) ٢ - شاکی، فریادی، عاجز، تنگ۔ "زرینہ سلطان اپنی منجھلی بہن پروین اور بھانجی فیروز کی نالائقی اور بے مروتی سے ازحد نالاں اور پژمردہ تھیں۔"      ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢١٤ )

اشتقاق

فارسی مصدر 'نالیدن' سے اسم حالیہ 'نالاں' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٧٢ء کو "کلیاتِ شاہی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - شاکی، فریادی، عاجز، تنگ۔ "زرینہ سلطان اپنی منجھلی بہن پروین اور بھانجی فیروز کی نالائقی اور بے مروتی سے ازحد نالاں اور پژمردہ تھیں۔"      ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ٢١٤ )

اصل لفظ: نالیدن