ناگ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - سانپ، سرپ، مار۔ "ایک بل کھائے ہوئے ناگ کے پھن پر موم بتی جل رہی تھی"      ( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٢۔ ) ٢ - کالا سانپ، مارِ سیاہ، افعی (اسے ہندو مقدس سمجھتے ہیں) (انگریزی:Cobra)، (لاطینی:Olubernage)۔  جسے وہ رات کی رانی قرار دیتے ہیں مجھے وہ شاخ سیہ ناگ بن کر ڈستی ہے      ( ١٩٨٠ء، شہر سدا رنگ، ٣٦۔ ) ٣ - [ سالوتری ]  وہ دونوں بھونریاں جو گھوڑے کی ایال کی جڑ میں ہوں "اَدیتی کے بطن سے اَدیتا یعنی مختلف النواع اور لاء پیدا ہوئی مثلاً عفریت، ناگ، ناگ مانس"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت۔ ١٩٤:٢۔ ) ٤ - [ معماری ]  بنگڑی دار ڈاٹ کی ایک قوس، شروع کی قوس کو جو آنکڑے نما اور سانپ کے پھن سے مشابہ ہوتی ہے ناگ کہتے ہیں۔ (اصلاحاتِ پیشہ وراں، 106:1) ٩ - ایک قوم جو سانپ کو پوجتی ہے۔ "راماین میں لکھا ہے کہ. آریوں کو بڑے بڑے دیوؤں سے سامنا پڑا اور انہوں نے بندروں کی مدد سے قوم ناگ کے ملک جو سانپ کی پرستش کرتے تھے زیروزبر کیا"      ( ١٩١٣ء، تمدنِ ہند، ٧١۔ ) ١٠ - ہاتھی، فیل، پیل، ہستی۔ (پلیٹس، فرہنگِ آصفیہ) ١١ - پارے کے سات عیبوں میں سے ایک کا نام۔ "جس پارے میں ناگ نامی عیب رہ جائے اس کو کھا لیں تو بدن سے بدبو آنے لگتی ہے"      ( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٥:٣۔ ) ١٢ - کسی قسم کی بہترین چیز؛ بادل؛ کئی پودوں کا نام۔ (جامع اللغات، پلیٹس)

اشتقاق

پراکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - سانپ، سرپ، مار۔ "ایک بل کھائے ہوئے ناگ کے پھن پر موم بتی جل رہی تھی"      ( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٢۔ ) ٣ - [ سالوتری ]  وہ دونوں بھونریاں جو گھوڑے کی ایال کی جڑ میں ہوں "اَدیتی کے بطن سے اَدیتا یعنی مختلف النواع اور لاء پیدا ہوئی مثلاً عفریت، ناگ، ناگ مانس"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت۔ ١٩٤:٢۔ ) ٩ - ایک قوم جو سانپ کو پوجتی ہے۔ "راماین میں لکھا ہے کہ. آریوں کو بڑے بڑے دیوؤں سے سامنا پڑا اور انہوں نے بندروں کی مدد سے قوم ناگ کے ملک جو سانپ کی پرستش کرتے تھے زیروزبر کیا"      ( ١٩١٣ء، تمدنِ ہند، ٧١۔ ) ١١ - پارے کے سات عیبوں میں سے ایک کا نام۔ "جس پارے میں ناگ نامی عیب رہ جائے اس کو کھا لیں تو بدن سے بدبو آنے لگتی ہے"      ( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٥:٣۔ )

جنس: مذکر