نبات
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - سبزہ، روئیدگی، بوٹی، گھاس پات، بناسپتی، ترکاری۔ آب و گل سے آگا کرتے ہیں سب نخل و نبات اے محبت تو عجب نخل ہے جو دل سے اُگے ( ١٩٨٩ء، دو آہنگ، ٥ )
اشتقاق
عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: نبت
جنس: مؤنث