نخوت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - غرور، گھمنڈ، تکبر، خودبینی، اکڑ، بددماغی، خودپسندی۔ "ساری نخوت کا تھوڑا سا کفّارہ ادا کر دیا۔" ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٣٥ ) ٢ - بزرگی، بہادری، مروت۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ المنجد)۔
اشتقاق
عربی میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی میں بعینہ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں ١٨٣٦ء کو "ریاض البحر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - غرور، گھمنڈ، تکبر، خودبینی، اکڑ، بددماغی، خودپسندی۔ "ساری نخوت کا تھوڑا سا کفّارہ ادا کر دیا۔" ( ١٩٩٠ء، چاندنی بیگم، ١٣٥ )
اصل لفظ: نخو
جنس: مؤنث