نقشہ
معنی
١ - تصویر، شبیہ، مورت، مورتی، چترام، روپ، پیکر، فوٹو، عکس۔ ہر چند طواف اچھا ہے کعبہ کے حرم کا دل سے نہ مٹا نقشہ مگر دیر و صنم کا (زکی) ٢ - صورت، شکل، چہرا مہرا، روپ، سروپ۔ ١٠ - درگت، برادرجہ، برالکھا، حال بد۔ ١١ - طور، طریق، ڈھنگ، وضع، طرح، ڈھب، موقع۔ ١٢ - فہرست، فرد، قبض الوصول، فرد تنخواہ، فرد یا یادداشت دفتر، فہرست اسما، اسم نویسی، فوج کی اسم نویسی، ناموں کا رجسٹر، اسم نامہ، کسی محکمہ کے تنخواہ داروں یا ملازموں کی فہرست۔ ١٣ - رونہ، چالان، مال کی خانہ پری۔ ١٤ - گوشوارہ، خلاصہ۔
اشتقاق
معانی مترادفات مرکبات انگریزی ترجمہ اسم نکرہ ( مذکر - واحد ) واحد غیر ندائی : نَقْشے [نَق + شے] جمع : نَقْشے [نَق + شے] جمع غیر ندائی : نَقْشوں [نَق + شوں (و مجہول)] ١ - تصویر، شبیہ، مورت، مورتی، چترام، روپ، پیکر، فوٹو، عکس۔ ہر چند طواف اچھا ہے کعبہ کے حرم کا دل سے نہ مٹا نقشہ مگر دیر و صنم کا (زکی) ٢ - صورت، شکل، چہرا مہرا، روپ، سروپ۔ ٣ - ڈول، ساخت، تراش خراش، بناوٹ، ترکیب، اسلوب، تناسب۔ ہم سمجھتے تھے کہ جنت میں لگے گا کیا جی بارے کچھ اس میں تو نقشہ ترے گھر کا نکلا (برق) ٤ - طرز و انداز، سج دھج، قطع وضع جن نے دیکھا ہے تری جلوہ گری کا نقشہ اس کو بھاتا ہے کب اے یار پری کا نقشہ (صادق) ٥ - خط و خال، حلیہ، چہرے کی خوشنمائی۔ کھینچ صورت نہ اس کی صورت گر اس کی صورت کا اور ہے نقشہ (ظفر) ٦ - سطح زمین کا روپ، ہیئت زمین، دنیا کی تصویر، دنیا کی ہیئت، میپ۔ ٧ - نمونہ، مثال، نظیر، چربہ، خاکہ، فارسی بیرنگ، وہ صحفہ یا تختہ جس پر مکانات کی صورت کھنچی ہوئی ہو جیسے عمارت کا نقشہ مکان کا وہ نقشہ جو بننے سے پہلے معار بناتا ہے۔ ٨ - سانچا، قالب، ڈھانچ۔ ٩ - خانے کھنچا ہوا کاغذ، رول کھنچا ہوا کاغذ۔ دل کے آتے ہی یہ نقشہ ہو گیا کیا بتاؤں دوستو کیا ہو گیا (نسیم دہلوی) ١٠ - درگت، برادرجہ، برالکھا، حال بد۔ ١١ - طور، طریق، ڈھنگ، وضع، طرح، ڈھب، موقع۔ ١٢ - فہرست، فرد، قبض الوصول، فرد تنخواہ، فرد یا یادداشت دفتر، فہرست اسما، اسم نویسی، فوج کی اسم نویسی، ناموں کا رجسٹر، اسم نامہ، کسی محکمہ کے تنخواہ داروں یا ملازموں کی فہرست۔ ١٣ - رونہ، چالان، مال کی خانہ پری۔ ١٤ - گوشوارہ، خلاصہ۔ تصویر (عربی) چہرہ (فارسی) طرز (عربی) ڈرائنگ (انگریزی) ماڈل (انگریزی) نمونہ (فارسی) ڈیزائن (انگریزی) تسوید (عربی) مورت (سنسکرت) نقشۂ اموات (عربی) نقشۂ انتقال (عربی) نقشہ بندی نقشۂ پیدائش و اموات نقشہ پیما نقشۂ تبدیلی (عربی) نقشۂ تھاک بست نقشہ جات (عربی) نقشۂ جرنیلی نقشۂ جنس وار نقشۂ حاضری و غیر حاضری نقشۂ حال توزیع (عربی) نقشۂ حدبست نقشۂ حقوق و ذمے داری نقشۂ خام (عربی) نقشہ ساز نقشہ سازی نقشۂ سالانہ نقشۂ ششماہی (عربی) نقشۂ صورت حال نقشۂ طبعی نقشۂ طبقات الارض (عربی) نقشۂ کار نقشہ کش نقشہ کشی a delineation; a portrait; a picture; a design; a plan; a model pattern an exemplar; amap cahrt; a sketch draught; a blank form; a figured statement a table a return; a register; a muster-roll; features visage