واسطہ
معنی
١ - [ مذکر ] درمیان شخص، بچولیا، ثالث بیچ والا، ایلچی، قاصد، دوست۔ ٢ - [ مؤنث ] بیچ والی عورت، مشاطہ، شادی بیاہ کرانے والی۔
اشتقاق
معانی مترادفات مرکبات اسم نکرہ ( مذکر - واحد ) واحد غیر ندائی : واسِطے [وا + سِطے] جمع : واسِطے [وا + سِطے] جمع غیر ندائی : واسِطوں [وا + سِطوں (و مجہول)] ١ - [ مذکر ] درمیان شخص، بچولیا، ثالث بیچ والا، ایلچی، قاصد، دوست۔ ٢ - [ مؤنث ] بیچ والی عورت، مشاطہ، شادی بیاہ کرانے والی۔ ٣ - [ مذکر ] ربط، لگاؤ، مناسبت۔ تم رقیبوں سے ملے ہم نے بھی دل بہلا لیا اب ہمارا آپکا وہ واسطہ جاتا رہا (نسیم دہلوی) ٤ - سبب، باعث۔ ٥ - کام، پالا، سرکار، جیسے، خدا ان سے واسطہ نہ ڈالے۔ ٦ - غرض، مطلب جیسے ہمیں کیا واسطہ۔ ٧ - وسیلہ، ڈھب، موقع، سلسلہ جیسے ہم نے بھی واسطہ پیدا کر لیا۔ ٨ - دوستی، آشنائی، دل لگی، محبت۔ ٩ - مباشرت، صحبت۔ ثالث (عربی) سفارش (فارسی) قدم (عربی) علاقہ (عربی) وسیلہ (عربی) درمیانی (فارسی) تَعْلُق وَسِیْلَہ واسطہ دینا واسطہ ڈالنا واسطہ رکھنا واسطہ العقد (عربی) واسطہ پیدا کرنا واسطہ پڑنا