ٹائیفائڈ

قسم کلام: اسم معرفہ

معنی

١ - ایک قسم کا میعادی بخار جو عموماً تین ہفتے تک برابر چڑھا رہتا ہے۔ اس بخار میں انتڑیاں مبتلائے مرض ہوتی ہیں، تپ محرقہ۔ "اس ٹائیفائیڈ بخار میں مشکل سے صرف دو چمچے سوپ کے ہضم کر سکتا ہوں۔"      ( ١٩٢٠ء، بنت الوقت، ٣٧ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٦٠ء میں 'نسخۂ عمل طب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ایک قسم کا میعادی بخار جو عموماً تین ہفتے تک برابر چڑھا رہتا ہے۔ اس بخار میں انتڑیاں مبتلائے مرض ہوتی ہیں، تپ محرقہ۔ "اس ٹائیفائیڈ بخار میں مشکل سے صرف دو چمچے سوپ کے ہضم کر سکتا ہوں۔"      ( ١٩٢٠ء، بنت الوقت، ٣٧ )

اصل لفظ: Typhoid
جنس: مذکر