ٹال
معنی
١ - لکڑیوں کی دکان جو ایک انبار کے طور پر ہوتی ہے، لکڑی بانس یا گھاس وغیرہ کا ڈھیر، ایندھن کا انبار، (لفظاً) تلے اوپر چیزوں کا ڈھیر، انبار، چٹا۔ "ایک طالم . غریب لکڑی بیچنے والے کی لکڑیاں بزور لیا کرتا تھا اور اپنی ٹال پر بڑی قیمت سے بیچا کرتا تھا" ( ١٩٢٥ء، حکایات لطفیہ، ١٦٠:١ ) ٢ - ایندھن کی منڈی یعنی وہ مقام جہاں ایندھن لاکر فروخت کیا جائے، اٹالا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 12:3)
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ 'اٹال' سے ماخوذ اردو زبان میں 'ٹال' مستعمل ہے اردو میں اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "دولت ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - لکڑیوں کی دکان جو ایک انبار کے طور پر ہوتی ہے، لکڑی بانس یا گھاس وغیرہ کا ڈھیر، ایندھن کا انبار، (لفظاً) تلے اوپر چیزوں کا ڈھیر، انبار، چٹا۔ "ایک طالم . غریب لکڑی بیچنے والے کی لکڑیاں بزور لیا کرتا تھا اور اپنی ٹال پر بڑی قیمت سے بیچا کرتا تھا" ( ١٩٢٥ء، حکایات لطفیہ، ١٦٠:١ )