ٹانگ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - ران کی جڑ سے پاؤں تک کا حصہ۔ "کوٹھے کے زینے سے گرپڑے جس سے ان کی ایک ٹانگ میں سخت چوٹ آئی" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٦٩:٣ ) ٢ - [ عوام ] حصہ، چوتھا حصہ، (دلال) چوتھائی حصہ۔ (پلیٹس؛ نوراللغات)
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ 'ٹنگ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'ٹانگ' مستعمل ہے اردو میں اصلی معن میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٦٣٦ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ران کی جڑ سے پاؤں تک کا حصہ۔ "کوٹھے کے زینے سے گرپڑے جس سے ان کی ایک ٹانگ میں سخت چوٹ آئی" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٦٩:٣ )
اصل لفظ: ٹنگ
جنس: مؤنث