ٹریننگ

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - تربیت، تعلیم؛ مشق، ریاضت۔ "ہمارے آنے سے پہلے یہاں فوجی افسروں کے ٹریننگ کی ایک کلاس کھولی گئی تھی۔"      ( ١٩٤٢ء، غبارخاطر، ٧٧ )

اشتقاق

انگریزی زبان میں فعل 'ٹرین' کے ساتھ انگریزی قواعد کے تحت لاحقہ 'انگ' لگنے سے 'ٹریننگ' بنا جوکہ بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٤٢ء میں "غبار خاطر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - تربیت، تعلیم؛ مشق، ریاضت۔ "ہمارے آنے سے پہلے یہاں فوجی افسروں کے ٹریننگ کی ایک کلاس کھولی گئی تھی۔"      ( ١٩٤٢ء، غبارخاطر، ٧٧ )

اصل لفظ: Train
جنس: مؤنث