ٹریکٹر

قسم کلام: اسم آلہ

معنی

١ - وہ گاڑی جو زرعی مشینری وغیرہ کو کھینچنے یا گھسیٹنے کا کام کرے؛ تیل سے چلنے والی وہ پہیے دار مشین جو کھیتی باڑی میں کام آتی ہے۔ "کیا وجہ ہے کہ وہ ہل کو چھوڑ کر ٹریکٹر کو اختیار نہ کرے"      ( ١٩٤٤ء، "آدمی اور مشین"۔ ٢٦ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی اردو رسم الخط میں بطور مستعمل ہے تحریری طور پر ١٩٤٤ء میں "آدمی اور مشین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ گاڑی جو زرعی مشینری وغیرہ کو کھینچنے یا گھسیٹنے کا کام کرے؛ تیل سے چلنے والی وہ پہیے دار مشین جو کھیتی باڑی میں کام آتی ہے۔ "کیا وجہ ہے کہ وہ ہل کو چھوڑ کر ٹریکٹر کو اختیار نہ کرے"      ( ١٩٤٤ء، "آدمی اور مشین"۔ ٢٦ )

اصل لفظ: Tractor
جنس: مذکر