ٹکسالی

قسم کلام: صفت نسبتی ( واحد )

معنی

١ - کھرا، ٹکسال کا (عموماً سکہّ)۔ "زبان کے لحاظ سے وہ ٹکسالی اور کھرا سکہ ہے یا زرملتبس"      ( ١٩٠٩ء، مجموعۂ بے نظیر (دیباچہ)، ١٩ ) ٢ - معیاری، مستند (زبان یا محاورہ وغیرہ)۔ "وہ صوبہ جہاں . کی زبان اب بھی ٹکسالی سمجھی جاتی ہے، اس حالت کو پہنچ گیا"      ( ١٩٤٢ء، مکتوبات عبدالحق، ٢٠٤ ) ٣ - [ مجازا ]  پکا، مستند، اصلی۔ "کسی نے کہا کہ لندن جا کر ٹکسالی کرسٹان ہو کر آئیں گے"      ( ١٩٠١ء، حیات جاوید، ٢٧١:٢ ) ٤ - ماہر فن، صاحب نظر، مبصر؛ مسلّم، مانا ہوا۔ "ایک ٹکسالی مستند مثال حلاّج کی ہے جو . مغلوب ہو گیا تھا"      ( ١٩٧٧ء، اقبال اور مسلک تصوف، ٣١٠ )

اشتقاق

ٹنکشالا  ٹَکْسال  ٹَکْسالی

مثالیں

اصل لفظ: ٹنکشالا