ٹکٹکی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - تاک، نظارہ؛ آنکھیں لڑانے یا گھورتے رہنے کا عمل۔ آنکھ تک موندنے دے حیرت عشق ایسی میں ٹکٹکی سے در گزرا ( ١٨٢٦ء، معروف، دیوان، ٢٤ )
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ'درک' سے ماخوذ اردو زبان میں 'ٹک' کی تکرار سے 'ٹکٹک' اسم بنا اور اس کے ساتھ لاحقۂ کیفیت 'ی' لگنے سے 'ٹکٹکی' بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء میں ہاشمی کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: درک
جنس: مؤنث