ٹھاننا

قسم کلام: فعل متعدی

معنی

١ - پکا ارادہ کرنا، منصوبہ باندھنا، طے کرنا، ٹھہرانا، قرار دینا۔  سستانے پر ان کے ہنسی کیوں آئے یہاں ٹھان لی ہے پڑے جو وہ جھیلیں      ( ١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ٦٥ )

اشتقاق

ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'ٹھان' کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر 'نا' لگنے سے 'ٹھاننا' بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٥٤ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: ٹھان