ٹھنڈا
معنی
١ - سرد، خنک، جس میں گرمی یا حرارت نہو۔ "گھروں کے دروازے بند ہو چکے تھے الاؤ بھی ٹھنڈے ہو گئے تھے۔" ( ١٩٢٣ء، گوشۂ عافیت، ١٦٩:١ ) ٢ - [ مجازا ] بے حِس، جذبات سے عاری، سرد مہر۔ "آپ مسلمانوں کو اس قدر ٹھنڈا نہ سمجھیں" ( ١٩٣٧ء، اشارات، ٢٢ ) ٤ - [ خاصیتا ] گرمی دور کرنے والا، فرحت دینے والا، سکون بخش۔ گرے جو اشک مژگاں سے مرے تن سے لگا لے تو کہ خس کا عطر ہوتا ہے سنا رشک قمر ٹھنڈا ( ١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٢٤:١ )
اشتقاق
سنسکرت سے ماخوذ اردو زبان میں بطور اسم مستعمل لفظ 'ٹھنڈ' کے ساتھ 'ا' بطور لاحقہ تذکیر و توصیف لگانے سے 'ٹھنڈا' بنا اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٨٤٥ء میں "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - سرد، خنک، جس میں گرمی یا حرارت نہو۔ "گھروں کے دروازے بند ہو چکے تھے الاؤ بھی ٹھنڈے ہو گئے تھے۔" ( ١٩٢٣ء، گوشۂ عافیت، ١٦٩:١ ) ٢ - [ مجازا ] بے حِس، جذبات سے عاری، سرد مہر۔ "آپ مسلمانوں کو اس قدر ٹھنڈا نہ سمجھیں" ( ١٩٣٧ء، اشارات، ٢٢ )