ٹھنڈی
معنی
١ - ٹھنڈا کی تانیث، تراکیب میں مستعمل۔ "بابیل نے اس وقت بھی غصے کی بات کا جواب غصے کے ساتھ دینے کی بجائے ایک ٹھنڈی اور اصولی بات کہی۔" ( ١٩٧١ء، معارف القرآن، ١١٣:٣ ) ٢ - خوش و خرم، بامراد۔ (نوراللغات) ٣ - بے لطف، بے رونق، جس میں معنی آفرینی یا زرخیزی نہ ہو۔ زمین ٹھنڈی ہے تو ہو کلام بے اصول تو نہ ہو ( ١٨٥٤ء، دیوان ذوق، ١٥ ) ١ - [ عوام ] چیچک، سیتلا۔ "کہیں کیا ہندی کے ٹھنڈی تو نہیں نکلے گی۔" ( ١٩١٠ء، راحت زمانی، ١٨ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ٹھنڈ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے 'ٹھنڈی' بنا۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٧١ء میں "معارف القرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ٹھنڈا کی تانیث، تراکیب میں مستعمل۔ "بابیل نے اس وقت بھی غصے کی بات کا جواب غصے کے ساتھ دینے کی بجائے ایک ٹھنڈی اور اصولی بات کہی۔" ( ١٩٧١ء، معارف القرآن، ١١٣:٣ ) ١ - [ عوام ] چیچک، سیتلا۔ "کہیں کیا ہندی کے ٹھنڈی تو نہیں نکلے گی۔" ( ١٩١٠ء، راحت زمانی، ١٨ )