ٹہل

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - خدمت گاری، بندگی، نوکری، خدمت۔ "ہم ٹہل سے . اس کا بدلہ اتار بھی سکتے ہیں"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٤٢:١ ) ٢ - کام، فرض؛ محنت، مشقت؛ گھر کا کام، گرہست۔ (جامع اللغات؛ پلیٹس)

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ 'ترکھر' سے ماخوذ اردو زبان میں 'ٹہل' مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٦٥٤ء میں "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - خدمت گاری، بندگی، نوکری، خدمت۔ "ہم ٹہل سے . اس کا بدلہ اتار بھی سکتے ہیں"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٤٢:١ )

اصل لفظ: ترکھر
جنس: مؤنث