ٹیلا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - تودہ، ٹیبا، زمین کا بلند پشتہ۔ کس زور سے بہہ رہا ہے نالا اونچے ٹیلے کو کاٹ ڈالا ( ١٩١٧ء، اسمٰعیل میرٹھی، کلیات، ٦ )
اشتقاق
ہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٧٨٦ء میں میر حسن کی "مثنویات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر