ٹیم
معنی
١ - (فٹ بال، کرکٹ وغیرہ کے) کھلاڑیوں کی ٹولی جو عموماً 11 افراد پر مشتمل ہوتی ہے، کھلاڑیوں کی جماعت جو کسی کھیل میں ایک فریق کی حیثیت سے مل کر حصہ لے۔ "کوئی اسکول یا کالج ایسا نہیں جس میں کرکٹ ٹیم نہ ہو" ( ١٩٠٨ء، مخزن، دسمبر، ٢٣ ) ٢ - "جماعت جو کسی ادارہ کے چند افراد پر مشتمل ہو، گروہ جو کسی کام میں مل کر حصہ لے" "عالمی ادارہ صحت کی ٹیم آج کراچی پہنچے گی" ( ١٩٧٦ء، مشرق، کراچی، ١٣ اپریل، ٦ )
اشتقاق
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ ہی اردو زبان میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٨ء میں مکتوبات حالی میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں