ٹیٹوا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - گلا، حلق، حلقوم، سانسنی (نرخرا) کا منھ جو کھانے کی نلی سے ملا رہتا ہے۔ "آخر کار یہی بچہ بڑا ہو کر تیرا ٹیٹوا دبوچے گا" ( ١٩٠١ء، جنگل میں منگل، ٢٠ )
اشتقاق
سنسکرت کے اصل لفظ 'تنتوکہ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'ٹیٹوا' مستعمل ہے اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٧٩٨ء میں سوز کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گلا، حلق، حلقوم، سانسنی (نرخرا) کا منھ جو کھانے کی نلی سے ملا رہتا ہے۔ "آخر کار یہی بچہ بڑا ہو کر تیرا ٹیٹوا دبوچے گا" ( ١٩٠١ء، جنگل میں منگل، ٢٠ )
اصل لفظ: تنتوکہ
جنس: مذکر