ٹیکسی
معنی
١ - کرائے پر چلنے والی موٹر کار جس میں عموماً میڑ لگا رہتا ہے جو فاصلے طے کرنے کے ساتھ ساتھ کرایہ بتاتا ہے۔ "ایک ٹیکسی منگا کر شوفر کو حکم دیا: جنرل پوسٹ آفس" ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ١٦٦ ) ٢ - [ مجازا ] بدکار عورت، جو پیشہ کرائے۔ "تم کہاں آپھنسے ہو، یہ ٹیکسیاں کرائے پر چلاتا ہے . میں اس وقت کا اس مقامی اصطلاح سے بالکل بے بہرہ تھا" ( ١٩٧٣ء، جہان دانش، ٢٤٣ )
اشتقاق
اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی عربی رسم الخط میں مستعمل ہے ١٩٤٤ء میں "افسانچے" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں