پا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پاؤں، قدم۔ "مغلوں کی استقامت، پابرجائی اور فراست سے مل کر رنگ لایا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، عشق جہانگیر، ٧٥ ) ٢ - نیچے، زیر، تحت۔ (فرہنگ آصفیہ، 472:1) ٣ - (مرکبات میں) استقرار، قیام، استقلال؛ بیخ، بنیاد وغیرہ کے معنی میں مستعمل ہے۔ (فرہنگ آصفیہ، 472:1)

اشتقاق

فارسی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ سنسکرت میں اس کے مترادف لفظ 'پاد' استعمال ہوتا ہے۔ ممکن ہے فارسی میں سنسکرت سے آیا ہو لیکن اردو میں فارسی کے ذریعے داخل ہوا اور بطور اسم جامد مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء میں "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پاؤں، قدم۔ "مغلوں کی استقامت، پابرجائی اور فراست سے مل کر رنگ لایا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، عشق جہانگیر، ٧٥ )

جنس: مذکر