پائپ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - نل، نلی، نلکی، بمبا۔ "اس سرائے سے تیل کے پائپ دوہرے لگائے جانے والے تھے کہ جنگ چھڑ گئی۔"      ( ١٩١٧ء، سفرنامہ بغداد، ٥٢ ) ٢ - سوکھا تمباکو پینے کی خاص طرح سے بنی ہوئی نلکی جس کا ایک حصہ منہ میں دباتے ہیں اور دوسرا حصہ جو چلم کی طرح اوپر کو اٹھا ہوا اور کسی قدر گہرا ہوتا ہے۔ اس میں تمباکو رکھتے ہیں (یہ زیادہ تر لکڑی، چینی اور مٹی وغیرہ سے بنایا جاتا ہے)۔ "بعض ہندوستانی لکڑیاں تمباکو کے پائپ بنانے کے تجربے کی غرض سے یورپ روانہ کی گئی تھیں۔"      ( ١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ١٧٣ )

اشتقاق

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٩٠٧ء میں "مصرف جنگلات" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر