پاجامہ
معنی
١ - ٹانگوں میں پہننے کا ایک لباس جس سے ٹخنے سے کمر تک کا حصہ ڈھکا رہتا ہے، ازار۔ "آپ نے منا کے بازار میں پاجامہ خریدا تھا۔" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١٩٩:٢ ) ٢ - شلوار، تہہ پوشی، تنباں، ستھنا۔ (فرہنگ آصفیہ، 474:1)
اشتقاق
فارسی زبان میں اسم 'پا' کے ساتھ اسم 'جامہ' بطور لاحقہ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧٨ء میں "مثنویات میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - ٹانگوں میں پہننے کا ایک لباس جس سے ٹخنے سے کمر تک کا حصہ ڈھکا رہتا ہے، ازار۔ "آپ نے منا کے بازار میں پاجامہ خریدا تھا۔" ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١٩٩:٢ )