پاجیانہ

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - رذیلوں یا شریروں جیسا، رذالت یا شرارت پر مبنی۔ "بدزبان بے لگام نے . ایک کتاب نہایت گستاخانہ بلکہ پاجیانہ . لکھ ماری۔"      ( ١٩٢٧ء، محمد علی، ٤١٥:١ )

اشتقاق

فارسی اسم صفت 'پاجی' کے ساتھ فارسی لاحقہ نسبت 'انہ' بڑھانے سے 'پاجیانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٠٠ء کو "من لگن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - رذیلوں یا شریروں جیسا، رذالت یا شرارت پر مبنی۔ "بدزبان بے لگام نے . ایک کتاب نہایت گستاخانہ بلکہ پاجیانہ . لکھ ماری۔"      ( ١٩٢٧ء، محمد علی، ٤١٥:١ )

اصل لفظ: پاجی