پارک

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - آبادی کے اندر یا اس سے متصل وہ تفریح گاہ جو بیشتر سبزہ خوش رنگ پھولوں اور خوش نما درختوں سے آراستہ ہوتی ہے، کھلا باغ، مخصوص تفریح گاہ۔ "لوگ - پارک، میوزیم اور عمارت کی سیر کرتے ہیں۔"      ( ١٩٠٥ء، مقالاتِ حالی، ١٠٥:٢ )

اشتقاق

انگریزی سے اردو میں آیا اور اپنے اصل معنوں میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٦٩ء میں "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر