پاسنجر

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - مسافر، سفر کرنے والا۔  جب ترک منتظم ہوں صفائی رہے کہاں پاسنجروں کی پھنس گئی آفت میں آ کے جاں      ( ١٩٣٧ء، ظریف لکھنوی، دیوان جی، ٢٢٤ ) ٢ - مسافروں کی ریل گاڑی۔ (نوراللغات 11:2)

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٩ء کو"مثنوی خزانیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: Passanger