پاشیدہ
معنی
١ - چھڑکا ہوا، ریزہ ریزہ، پارہ پارہ، ٹکڑے ٹکڑے۔ "تمام کوہ پاشیدہ ہو کر میرے سر پر گرتا۔" ( ١٨٥٥ء، غزوات حیدری، ٥٦٦ ) ٢ - گھبرایا ہوا، پریشان، تتر بتر۔ "ان کو گھبراہٹ میں ڈالنے اور پاشیدہ و پریشان کرنے میں قرار واقعی کوشش کریں۔" ( ١٨٤٧ء، حملات حیدری، ٣٩٨ ) ٣ - بکھرا ہوا، پھیلا ہوا۔ ". ان ممالک محروسہ کے حصاروں قلعوں پر پاشیدہ و متعین رہتے تھے۔" ( ١٨٤٧ء، حملات حیدری، ٣٩ )
اشتقاق
فارسی زبان کے مصدر 'پاشیدن' سے 'پاشیدہ' بطور صیغۂ حالیہ تمام اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٧ء کو "حملات حیدری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں