پالغز

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - لغزش، خطا، غلطی؛ ٹھوکر۔ "تحریر و انشا میں کلام زیر تنقید سے زیادہ پالغز اور سقائم موجود ہوں۔"      ( ١٩٣٤ء، منثورات کیفی، ٩٨ )

اشتقاق

اصلاً فارسی ترکیب ہے۔ فارسی اسم 'پا' کے ساتھ فارسی مصدر 'لغزیدن' سے فعل امر 'لغز' بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٠٧ء کو "کلیاتِ ولی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - لغزش، خطا، غلطی؛ ٹھوکر۔ "تحریر و انشا میں کلام زیر تنقید سے زیادہ پالغز اور سقائم موجود ہوں۔"      ( ١٩٣٤ء، منثورات کیفی، ٩٨ )

جنس: مؤنث