پاپڑ
معنی
١ - مونگ یا ارد کے آٹے کی نہایت پتلی اور مسالے دار چپاتی جوتلنے یا سیکنے کے بعد نہایت کراری ہو جاتی ہے اور ذرا سا زور پڑنے پر ٹوٹ جاتی ہے۔ "یہاں سے پوریاں دہی بڑے، پاپڑ، چائے اور گوشت روئی خریدی گئی۔" ( ١٩٣٣ء، زندگی، ٢٣٦ )
اشتقاق
سنسکرت میں اصل لفظ 'پپرٹ' ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ لفظ "پاپڑ" بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٨ء میں "دیوان سوز (قلمی نسخہ)" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں