پایان

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - حد، انتہا، شمار و حساب۔ "صفاتِ الٰہی کی کوئی حد و پایاں نہیں۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٥٠٤:٤ ) ٢ - خاتمہ، آخر، انجام۔  ترا نام طفرائے ایمان ہے فرض ہر آغاز میں فکرِ پایاں ہے فرض      ( ١٩٣٢ء، بے نظیر، کلامِ بے نظیر، ٨٤ )

اشتقاق

فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصلی معنی اور اصل صورت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦١١ء میں "کلیاتِ قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - حد، انتہا، شمار و حساب۔ "صفاتِ الٰہی کی کوئی حد و پایاں نہیں۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٥٠٤:٤ )

جنس: مذکر