پایندہ

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - استوار، قائم، برقرار، (مجازاً) ہمیشہ۔  ہستی کو عدم جس صورت میں حاصل ہو وہی پایندہ ہے یعنی شکل ثبات خوشی جز مرگ شادی کچھ بھی نہیں      ( ١٩٣٢ء، نقوشِ مانی، ١٣٣ )

اشتقاق

فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور صفت مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٩٣٢ء میں 'نقوشِ مانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر