پت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پتا کی تخفیف (عموماً مرکبات میں مستعمل)۔  لخت دل شاخ مژہ سے گئے اس صورت جھڑ موسم سردی میں گئے نخل کے ہوں جیوں پت جھڑ      ( ١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ١٠٥:١ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے اصل لفظ 'پتا' کی تخفیف 'پت' جو عموماً مرکبات میں استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٥ء کو "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر