پتنگ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کنکوا، کاغذ باد، گُڈی۔ پتنگ ابلیس کا تارا ہوا جاتا ہے گردوں کا خدایا اس کو ڈور اتنی پلائی جا رہی کیوں ہے ( ١٩٢٤ء، پیغام حیات، ٥ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے اردو میں آیا۔ سنسکرت میں بھی اسی صورت میں موجود ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر