پتھراؤ
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - پتھر برسانے کا عمل، سنگ باری۔ 'اعتراضات کے پتھراؤ نے فلسفے کی عمارت کو بہت کچھ متزلزل کر دیا۔" ( ١٩٠٢ء، علم الکلام، ٧١:١ )
اشتقاق
اردو میں فعل لازم 'پتھرانا' سے اسم کیفیت ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں 'کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

جنس: مذکر