پتی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - چھوٹا پتا، کونپل، پنکھڑی۔ 'رنگ برنگ کے پھل پھول میوے اور درخت لگتے ہیں جن میں سے ہر ایک کی پتی - دوسرے سے بالکل الگ۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٤٦٧:٤ ) ٢ - بوٹی۔ 'مہوس پتیوں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے۔"      ( ١٩٢٦ء، نوراللغات، ٥٣:٢ ) ٣ - بیل بوٹا جو زیور میں بناتے یا کپڑے وغیرہ پر کارڑھتے یا بناتے ہیں (بیشتر پھول کے ساتھ)۔ 'طرح طرح کے زیور جڑاؤ مرصع کار - پھول پتی سے آراستہ - ہیں۔"      ( ١٨٦٦ء، انشائے بہار بے خزاں، ٥٢ )

اشتقاق

سنسکرت میں اسم 'پَتر + اِکا' سے ماخوذ 'پَتّی' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٧٨ء میں 'کلیاتِ غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - چھوٹا پتا، کونپل، پنکھڑی۔ 'رنگ برنگ کے پھل پھول میوے اور درخت لگتے ہیں جن میں سے ہر ایک کی پتی - دوسرے سے بالکل الگ۔"      ( ١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٤٦٧:٤ ) ٢ - بوٹی۔ 'مہوس پتیوں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا ہے۔"      ( ١٩٢٦ء، نوراللغات، ٥٣:٢ ) ٣ - بیل بوٹا جو زیور میں بناتے یا کپڑے وغیرہ پر کارڑھتے یا بناتے ہیں (بیشتر پھول کے ساتھ)۔ 'طرح طرح کے زیور جڑاؤ مرصع کار - پھول پتی سے آراستہ - ہیں۔"      ( ١٨٦٦ء، انشائے بہار بے خزاں، ٥٢ )

اصل لفظ: پَتر+اکا
جنس: مؤنث