پجاری

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پوجا کرنے والا، پرستش کرنے والا، عقیدت مند؛ یاتریوں کو پوجا کی رسوم بتانے والا، مندر وغیرہ کا مجاور، پانڈا، پنڈت۔ 'کیا موضع مذکورہ میں اب بھی کوئی دیول ہے اور اس کا پجاری کوئی گوسائیں اسی خاندان کا ہے۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مکاتیب، ٢١٩:١ ) ٢ - [ مجازا ]  انسان سے محبت کرنے والا، چاہنے والا۔  ازل کے دن سے در حسن کا بھکاری ہوں ادھر بھی ایک نظر، میں تیرا پجاری ہوں      ( ١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٨٠ )

اشتقاق

سنسکرت میں اسم 'پوجا + کاری' سے ماخوذ 'پجاری' اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے، سب سے پہلے ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پوجا کرنے والا، پرستش کرنے والا، عقیدت مند؛ یاتریوں کو پوجا کی رسوم بتانے والا، مندر وغیرہ کا مجاور، پانڈا، پنڈت۔ 'کیا موضع مذکورہ میں اب بھی کوئی دیول ہے اور اس کا پجاری کوئی گوسائیں اسی خاندان کا ہے۔"      ( ١٩١٤ء، شبلی، مکاتیب، ٢١٩:١ )

اصل لفظ: پوجا+کاری
جنس: مذکر