پدری

قسم کلام: صفت نسبتی

معنی

١ - پدر سے منسوب، باپ کا۔ "ہند میں جو گدی پدری کا قاعدہ ہے وہ یہاں نہیں۔"      ( ١٩١١ء، روزنامچۂ سیاحت، ١١٧:١ ) ٢ - آبائی، موروثی۔ "پیدائش کے شروع سے یہ ملک ان کا پدری وطن ہے۔"      ( ١٩٢٩ء، عرب و ہند کے تعلقات، ١١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے اردو میں دخیل اسم 'پدر' کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت 'ی' بطور لاحقۂ نسبت بڑھانے سے 'پدری' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٨٨٣ء کو "دربار اکبری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: پَدَر