پرائی
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - پرایا کی تانیث۔ جگر، دل، جان، ایماں اب کہاں تک نام لے کوئی وہ ظالم سینکڑوں چیزیں پرائی لے کے بیٹھا ہے ( ١٩٢٥ء، شوق قدوائی، دیوان، ١٣٧ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ صفت 'پرایا' کی تانیث 'پرائی' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "مینا ستونتی" میں مستعمل ملتا ہے۔