پرانا
معنی
١ - نیا کا نقیض، قدیم، دیرنیہ، اگلے وقتوں کا۔ "فین چوفو بہت پرانا شہر اور معقول تجارت گاہ ہے۔" ( ١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین، ٥٦ ) ٢ - اگلے فیشن، وضع یا تہذیب کا (نور الغات، 72:2) ٣ - سابق کا، ماضی کا۔ "ڈاکٹر صاحب نے کلکتے والی نوکری کو توخیر باد کہا اور پھر وہی اپنے پرانے ڈھرے پر لگ گئے۔" ( ١٩٢١ء، فغان اشرف، ١٧ ) ٤ - استعمال شدہ، بوسیدہ، فرسودہ۔ دن بہت گزرے بدلنا چاہیئے جامہ ہستی پرانا ہو گیا ( ١٩٠٠ء، دیوان حبیب، ٢٠ ) ٥ - سن رسیدہ، زیادہ عمر کا، بوڑھا۔ "جس لال پر سرخی پر سیاہی نمود، ہو وہ لال پرانا ہے۔" ( ١٨٨٣ء، صیدگاہ شوکتی، ٢٥٨ ) ٦ - تجربہ کار، جہاں دیدہ، کار آمودہ۔ زاہد صدسالہ آیا میکدے میں بھول کر لاشراب کہنہ ساقی اس پرانے کے لئے ( ١٩٠٥ء، داغ، انتخاب داغ، ١٦٦ ) ٧ - عادی، جسے کسی بات کی عادت پڑ گئی ہو۔ "پھر بھی وہ پرانے گناہ گار ہیں۔" ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ١٧٤ )
اشتقاق
سنسکرت میں 'پُران + کَ' سے ماخوذ 'پُرانا' اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - نیا کا نقیض، قدیم، دیرنیہ، اگلے وقتوں کا۔ "فین چوفو بہت پرانا شہر اور معقول تجارت گاہ ہے۔" ( ١٨٤٨ء، تاریخ ممالک چین، ٥٦ ) ٣ - سابق کا، ماضی کا۔ "ڈاکٹر صاحب نے کلکتے والی نوکری کو توخیر باد کہا اور پھر وہی اپنے پرانے ڈھرے پر لگ گئے۔" ( ١٩٢١ء، فغان اشرف، ١٧ ) ٥ - سن رسیدہ، زیادہ عمر کا، بوڑھا۔ "جس لال پر سرخی پر سیاہی نمود، ہو وہ لال پرانا ہے۔" ( ١٨٨٣ء، صیدگاہ شوکتی، ٢٥٨ ) ٧ - عادی، جسے کسی بات کی عادت پڑ گئی ہو۔ "پھر بھی وہ پرانے گناہ گار ہیں۔" ( ١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ١٧٤ )