پراندا
معنی
١ - موباف، وہ ڈوری جو چوٹی گوندھتے وقت بالوں کےساتھ ملاکر باندھتے ہیں، نیز تاگوں کی بنی ہوئی تین لڑکی بیشتر سیاہ و سرخ اور دوسرے رنگ کی پھندنے دار زری یا موتیوں والے ڈوروں کی چوٹیاں۔ "بالوں میں نہ تو کبھی پراندہ باندھتی ہے نہ ربن، چوٹی گوندھی اور آخر میں کھلی چھوڑ دی۔" ( ١٩٧١ء، تین عورتیں، ٢١ )
اشتقاق
فارسی میں اسم 'پرند' سے ماخوذ 'پراندا' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٨٦٤ء کو "تحقیقات چشتی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں