پراٹھا

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک قسم کی روغنی روٹی عموماً پرت دار پکائی یا تلی جاتی ہے۔ "لاؤ اب دو روغنی روٹیاں پھوپھی اماں کی اور پراٹھا اپنا پکا لوں۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٢٧ )

اشتقاق

سنسکرت میں اسم 'پَرا + سَتھ' سے ماخوذ پراٹھا، اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٨٦٨ء کو "خط تقدیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ایک قسم کی روغنی روٹی عموماً پرت دار پکائی یا تلی جاتی ہے۔ "لاؤ اب دو روغنی روٹیاں پھوپھی اماں کی اور پراٹھا اپنا پکا لوں۔"      ( ١٩٠٨ء، صبح زندگی، ١٢٧ )

اصل لفظ: پَرا+سَتھ
جنس: مذکر