پرتو
معنی
١ - عکس، پرچھانواں، سایہ۔ "نبوت. کو بشریت کے پرتو سے اس قدر منزہ سمجھا ہے کہ اس کو الو ہیت کا ہم مرتبہ قرار دیا ہے۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٠٥:٣ ) ٢ - روشنی، شعاع، جھلک۔ دل شکستہ ہے آئینہ زار حسن صنم اس ایک شمع کا پرتو ہزارہ راہ میں ہے ( ١٩٠٩ء، دیوان صفی، ١٢٩ )
اشتقاق
فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٢١ء کو "خواجہ بندہ نواز" (شکار نامہ، شہباز)" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - عکس، پرچھانواں، سایہ۔ "نبوت. کو بشریت کے پرتو سے اس قدر منزہ سمجھا ہے کہ اس کو الو ہیت کا ہم مرتبہ قرار دیا ہے۔" ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٣٠٥:٣ )