پرخچا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پرزہ، ٹکڑا۔ (علمی اردو لغت، 350)۔ اور صبح جو چمکی تو ہوا پر غلطاں اپنے ہی دماغ کے پرخچے دیکھے ( ١٩٥٢ء، سموم و صبا، ٣٣٩ )
اشتقاق
ہندی سے اردو میں ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ "علمی اردو لغت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر