پرنٹ
معنی
١ - کپڑے پر چھپا ہوا ڈیزائن، چھپا ہوا کپڑا۔ "صفیہ بھی ہلکے نیلے پرنٹ کے اسی رنگ کے کپڑے پہنے تھی۔" ( ١٩٧٣ء، ماہم، ٢٥٩ ) ٢ - تصویر جو خلفی عکس (نگیٹیو) سے تیار کی جائے۔ "اس پلیٹ کو دھو کر اس کا مثبت (Positive) پرنٹ نکال لیا جائے۔" ( ١٩٧٠ء، جدید طبیعات، ١٣٧ )
اشتقاق
انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٧٣ء کو "ماہم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں