پروین
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - وہ چھ ستاروں کا گُچّھا جو جاڑوں میں سب سے اول نظر آتا ہے، سات سہلیوں کا جُھمکا، ثّریا۔ نہ پروین نہ کوئی نشان پرن کراں تا کراں لہلہاتا ہے گھن ( ١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٢٢٥ )
اشتقاق
فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٢ء، کو "مہتابِ داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر