پرچم
معنی
١ - پھریرا، وہ کپڑا جو علم یا جھنڈے میں باندھتے ہیں۔ لیلائے وطن کی درد بھری آواز سنائی دیتی ہے جو اڑتے ہوئے پرچم کے تلے رورو کے دہائی دیتی ہے ( ١٩٤٦ء، لالہ زار، ٤٤ ) ٢ - علم، جھنڈا، نشان، علامت۔ "نا گاہ پرچم شاہی دار الملک دہلی سے لکھنوتی کی جانب رواں ہوا۔" ( ١٩٠٥ء، مقالات شروانی، ١٠٨ )
اشتقاق
فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥١٠ کو "مشتاق بحوالہ اردو، اکتوبر ١٩٥٠" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - علم، جھنڈا، نشان، علامت۔ "نا گاہ پرچم شاہی دار الملک دہلی سے لکھنوتی کی جانب رواں ہوا۔" ( ١٩٠٥ء، مقالات شروانی، ١٠٨ )